ن لیگ نے پارٹی میں شمولیت سمیت وزارت خارجہ کی آفر کی تھی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ 2013 میں ن لیگ نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی آفر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا تھا کہ آپ کو آئندہ الیکشن کے بعد وزیر خارجہ بنا دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے اس آفر کو ٹھکرا دیا تھا، میں مستقبل کا فیصلہ صبر و تحمل سے لینا چاہتا تھا، پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ میں نے خود اپنی مرضی سے کیا تھا۔ بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی ہے، اگر میں چاہتا تو 2013 میں شمولیت اختیار کر لیتا، اس وقت ن لیگ کا طوطی بول رہا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیوں کہ مجھے تحریک انصاف میں شامل ہونا تھا اور اب میرا فیصلہ درست ثابت ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر کی جانب سے پریس کانفرنس میں بھی یہی بات دہرائی گئی تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ بہت سوچ سمجھ کر ن لیگ کے بجائے تحریک انصاف جوائن کی، ن لیگ نے مجھے وزارت خارجہ کی آفر کی تھی جو میں نے قبول نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ سے نکالنے کےلیے قانون سازی ضروری ہے۔
بھارت کی پوری کوشش ہے کہ وہ پاکستان کو گرے سے بلیک لسٹ میں دھکیلے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے یا رکھنے کا فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن سے تعاون کا کہا۔ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں ساتھ دینے کےلیے شرائط رکھیں۔ اپوزیشن والوں کی شرط تھی کہ وہ نیب قانون میں بھی ترامیم چاہتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ابھی تک نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تکرار جاری ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کی صورت میں فیٹف میں حمایت کا اعلان کرنے کی شرط رکھ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button