ن لیگ کے تین ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے تین ایم این ایز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے اور عدالت نے این اے 47 سے (ن) لیگ کے امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، اس کے علاوہ عدالت نے حلقہ این اے 46 سے مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر مغل نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔عدالت نے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے (ن) لیگ کے راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار علی بخاری نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

Back to top button