واٹس ایپ نے تہلکہ خیز فیچر متعارف کروا دیا؟

ایک ہی موبائل فون کے اینڈرائیڈ سسٹم میں اب بیک وقت دو واٹس ایپ اکائونٹس کو بحال کرنا ممکن ہو گیا ہے، ضرورت کے تحت لوگ اب ایک سے زائد وائٹس ایپ اکائونٹس پر کام کرتے ہیں جس کے لیے انہیں ایک سے زائد موبائل فون رکھنے پڑتے تھے لیکن اب یہ مشکل آسان ہوگئی ہے۔واٹس ایپ سے منسلک ماہرین بھی اس حوالے سے ہمہ وقت اپنی ایپ میں جدتیں متعارف کروانے کے لیے مصروف رہتے ہیں تاکہ وہ اسے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھال سکیں اور زیادہ سے زیادہ صارفین اس کی جانب متوجہ ہوں، واٹس ایپ نے اس سے قبل صارفین کو ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کو مختلف فون سیٹس سے منسلک کرنے کی سہولت فراہم کی تھیں جس کے تحت ایک ہی اکاؤنٹ کو دیگر فون سیٹس میں بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کیلئے موجود ہے جس کے تحت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو چار ڈیوائسز میں بیک وقت آپریٹ کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر ویب براؤزرز، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ ڈیوائسز میں ایک ہی اکاؤنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے، لنک کرنے کے اس فیچر کے تحت آپ اپنے اینڈرائیڈ اور آئی فون کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو دونوں سیٹس میں بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ اکاؤنٹ لنک کرنے کیلئے یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے پہلے فون پر واٹس ایپ ایکٹو ہے، دوسرے سیٹ پر واٹس ایپ کو انسٹال کریں، جب لاگ ان کا آپشن آئے تو اس فون نمبر کو انٹر کریں جس پر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے، لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے کوڈ ارسال کیا جائے گا جسے آپ ایپلی کیشن میں فیڈ کریں، کوڈ فیڈ کرنے کے بعد دوسرے فون میں آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایکٹیو ہو جائے گا۔اس طرح آپ کے دونوں سمارٹ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ نمبر ایکٹیو ہو جائے گا تاہم آپ کو بسا اوقات مشکل صورت حال کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہوتا کچھ یوں ہے کہ پیغامات تاخیر سے موصول ہوتے ہیں یا سرے سے ہوتے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ آپ دوسرے سیٹ میں ’واٹس ایپ ویب‘ کا استعمال کریں۔ایک ہی اکاؤنٹ کو متعدد فونز میں استعمال کرنے کیلئے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اوپن کرنے کے بعد اس کے ہوم پیچ پر جائیں، ہوم پیچ پر موجود سیٹنگز میں جائیں اور وہاں منسلک ہونے والے سیٹ کا انتخاب کریں، سیٹ کو منسلک کرنے کے آپشن کو کلک کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں، واٹس ایپ ویب میں اپنے فون نمبر کو درج کریں اور یہ صرف ایک بار ہی کرنا ہوگا۔واٹس ایپ کو اپنے فون پر ایکٹیو کریں، مزید آپشنز پر کلک کریں، سیٹ کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے آپشن کو منتخب کریں، مرکزی سیٹ کو کھولیں، اپنے پرائمری فون کے کیمرے کو دوسری ڈیوائس کی اسکرین پر رکھیں جس سے کیو آر کوڈ سکین ہو جائے گا۔
