واٹس ایپ پر نمبر کے بغیر رابطہ کرنے کے فیچر کی آزمائش

 میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں چیٹس کو خفیہ رکھنے کے لیے پاسورڈ کا فیچر متعارف کرانے کے بعد کمپنی کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق میسجنگ پلیٹ فارم نے صارفین کے لیے اکاؤنٹس کے لیے یوزر نیم فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مطلوبہ فرد سے رابطے کے لیے فون نمبر کے بجائے یوزر نیم استعمال کر سکیں گے۔

تکمیل کے مراحل میں موجود یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کو آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سرچ بار کو یوزر نیم ڈھونڈنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

Back to top button