واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کی جاری ہے ۔
اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹاورژن میں ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اوربلاکس شامل ہیں۔لسٹس سے صارفین اپنے ٹیکسٹ کے پیچھے نمبروں یاپوائنٹس کا اضافہ کر سکیں گے۔
اسی طرح کوڈ بلاک واٹس ایپ میں کوڈ کی شیئرنگ اور پڑھنے کا عمل آسان بنائے گا۔

Back to top button