واٹس ایپ کے خفیہ فیچرز جن سے آپ ابھی تک واقف نہیں

پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی واٹس ایپ دنیا کی بہترین سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن بن چکی ہے جسے استعمال کرنے والوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، آج کے دور میں شاید کوئی ایسا شخص ہو جو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کے باوجود واٹس ایپ استعمال نہ کرتا ہو۔ لیکن واٹس ایپ میں بہت سے فیچر ایسے بھی ہیں جوکہ بیشتر لوگ نہیں جانتے۔ان ٹرکس سے متعلق آگہی واٹس ایپ صارفین کے لیے اس ایپلیکیشن کو مزید دلچسپ اور متاثر کن بنا سکتی ہے۔

آپ کو کوئی دوست واٹس ایپ پر میسج سینڈ کرتا ہے اور آپ اسے پڑھتے ہیں تو اس کے پاس ”بلیو ٹک“ آجاتا ہے جس سے آپ کے دوست کو پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج پڑھ لیا ہے۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ میسج بھی پڑھ لیں اور بھیجنے والے کو اس کا پتا بھی نہ چلے کہ آپ نے وہ میسج پڑھ لیا ہے۔اس کےلیے آپ ” تین ڈاٹ “ پر کلک کریں، ”سیٹنگ“ میں جائیں ” اکاٶنٹ “ اور ” پرائیویسی “ پر کلک کریں۔ یہاں پر سب سے نیچے "Read receipts ” ہوگا، آپ اس پر چیک مارک لگا دیں۔ اب بلیو ٹک نہیں آئے گا اور کسی کو پتا بھی نہیں چلے گا آپ نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے یا نہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ وائس میسجز کو آپ کے برابر میں بیٹھا فرد نہ سن سکے تو آپ موبائل کی سکرین کے اوپر سینسر کی جگہ جہاں ایک چھوٹا سا نشان بنا ہوتا ہے اس پر ہاتھ رکھ کر موبائل کان کے قریب کرلیں گے تووائس میسج کی آپ کو آواز سنائی دے گی جبکہ ساتھ بیٹھا شخص بھی آواز کو نہیں سن سکے گا۔

آپ کو اگر لگتا یے کہ کسی اہم میسج کی آگے آنے والے دنوں میں آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے تو اس چیٹ کو آن کریں اور سائیٹ میں جو تین نشانات ہوتے ہیں ان کی مدد سے اسٹار کو۔پریس کردیں ۔ پھر جب آپ کو یہ میسج دیکھنا ہو واٹس ایپ آن کرکے سیدھے ہاتھ پر اسی تین نقطوں والی جگہ پر جاکر اسٹارڈ میسج آن کردیں آپ کو تمام محفوظ شدہ پیغامات مل جائیں گے۔

جن لاگوں سے آپ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں ان کی چیٹ کو سب سے پہلے دیکھنے کے لئے آپ ان کی چیٹ پر آکے نمبر کو لانگ پریس یا دیر تک دبائے رکھیں تو پن کا ایک نشان آئے گا اس پر کلک کردیں تو آپ کو یہ چیٹ ہمیشہ سب سے پہلے ملے گی۔

اگر آپ واٹس ایپ آن کئے بغیر میسجز پڑھنا چاہتے ہیں تو سیٹنگ میں جاکر نوٹیفیکیشن کو آن کرکے اس میں پاپ اپ کی سیٹنگ کھولیں اور آخری والی پوپ اپ پر کلک کردیں۔ اس طرح آپ واٹس ایپ آن کئے بغیر ہی لوگوں کو جوابات دے سکتے ہیں۔

اگر آپ غیر ضروری تصاویراور وڈیوز کو موبائل میں محفوظ کرنے سے بچنا چاہتے ہیں تو واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جاکر ڈیٹا اسٹوریج اور استعمالات کے آپشن کو آن کرلیں اور اس پر موبائل ڈیٹا کے آپشن میں جاکر تمام چیزوں سے ٹک کا نشان ہٹادیں اور اسی طرح وائی فائی کے آپشن کا نشان بھی ہٹا دیں، اس کے بعد آپ کو وہ ہی تصاویر اور وڈیو مل سکے گی جو آپ چاہیں گے۔

اگرآپ نے کوئی اہم میسج لکھا ہے اور آپ وہ میسج واٹس ایپ پر اپنے تمام دوستوں کو سینڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ براڈ کاسٹ فیچر آپ کےلیے بہت ہی کارگر ہے، اس کی مدد سے آپ واٹس ایپ کے تمام روابط پر اپنا میسج صرف ایک کلک پر سینڈ کرسکتے ہیں۔ اگر ”واٹس ایپ جی بی“ استعمال کرتے ہیں تو اسی طرح آپ ایک ہی وقت میں اپنا میسج واٹس ایپ کے تمام گروپس میں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اس کےلیے آپ ”تین ڈاٹ“ پر کلک کریں، ”نیو براڈ کاسٹ“ پر کلک کریں، یہاں سے اپنے تمام روابط سلیکٹ کرکے ٹک کے نشان پر کلک کریں۔ آپ کا ایک عدد براڈ کاسٹ تیار ہے، اب آپ نے جو بھی میسج سینڈ کرنا ہو اسی براڈ کاسٹ میں لکھیں اور سینڈ کردیں یہ آپ کے تمام دوستوں کو سینڈ ہوجائے گا۔

جب آپ وائی فائی یا ڈیٹا کنکشن آن کرتے ہیں، اس وقت آپ کے واٹس ایپ چیٹس آٹومیٹکلی گوگل ڈرائیو میں بیک اپ ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے آپ کا بہت سارا ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے اور آپ کا ڈیٹا بنڈل ختم ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔ آپ نے واٹس ایپ میں چیٹس کو بیک اپ ہونے سے روکنا ہے تاکہ آپ کا ڈیٹا بنڈل جلدی ختم نہ ہو۔اس کے لیے آپ ”تین ڈاٹ“ پر کلک کریں، ”سیٹنگ“ میں جائیں، ”چیٹس“ پر کلک کریں، ”چیٹس بیک اپ“ اور ”بیک اپ ٹو گوگل ڈرائیو“ کے آپشن پر کلک کریں، یہاں سے ” نیور“ سلیکٹ کریں۔اگر آپ خود اپنے چیٹس کا بیک اپ لینا چاہتے ہیں تو ” بیک اپ “ پر کلک کریں اور فوری بیک اپ لیں۔

کوئی بھی شخص آپ کے واٹس ایپ کنورسیشن کو اوپن کرتا ہے، آپ کے ”لاسٹ سین“ کو دیکھ کر اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ آخری بار کب، کس تاریخ اور کس وقت ایکٹیو تھے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی پتہ نہ چلے کہ آپ کس وقت ایکٹیو ہوتے ہیں تو آپ ”سیٹنگ“ میں جائیں، ”اکاونٹ“ پر کلک کریں، ” ”پرائیویسی“ اور ”لاسٹ سین“ پر کلک کریں۔ یہاں پر آپ کو تین آپشن شو ہونگے: "No Body, Everyone, My Contact” آپ نے ”نوباڈی“ کو سلیکٹ کرنا ہے۔ اب کوئی بھی آپ کا لاسٹ سین نہیں دیکھ پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button