وجیہ سواتی کی نعش ٹھکانے لگانے والے 3 ملزم گرفتار

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی نعش کو ڈی آئی خان میں ٹھکانے لگانے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،
متقولہ کے شوہر کی گرفتاری کے بعد اب کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی، اب کیس میں مجموعی طور پر ملوث تمام 6 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے متقولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب، مقتولہ کے سسر حریت اللہ، ملازمین سلطان خان، ذاہد یوسف، یوسف مسیح اور زاہدہ کو جج طلعت محمود کی عدالت میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نعش ٹھکانے لگانے والی گاڑی، موبائل فون اور دیگر اشیا کی برآمدگی کیلئے پانچ روز کا ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزموں کے 3 روزہ ریمانڈ کی اجازت دی تھی۔
عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 4 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تفتیشی ٹیم نے موقف اپنایا کہ گرفتار ملزمہ زاہدہ وجیہہ سواتی کے قتل کی واردات میں معاونت میں ملوث پائی گئی ہے۔
ملزمہ زاہدہ کا موبائل فون بھی واردات میں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، گرفتار تینوں ملزموں نے قتل کی اس لرزہ خیز واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

Back to top button