ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر مچل مارش کیخلاف مقدمہ درج

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کی ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ہوگیا۔19نومبر کو احمد آباد میں آسٹریلیا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ورلڈکپ جیتنے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے بیٹر مچل مارش کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھے ہوئےدیکھا گیا تھا۔
ورلڈکپ کی ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر مچل مارش کو بھارتی شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
علی گڑھ کے ایک سماجی کارکن نے مچل مارش کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کے عمل نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے۔
