ورلڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ،حمزہ خان پہلا میچ ہار گئے

ورلڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان کو جھٹکا،پہلے راؤنڈ میں ہی میچ ہار گئے۔
حمزہ خان کو سوئزرلینڈ کے نکولس میولر نے1-3گیم سے شکست دی۔نکولس میولر نے میچ 9-11، 6-11، 11-5، 6-11پواٸنٹس سے جیتا۔
ورلڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ میں حمزہ خان شرکت کرنیوالے واحد پاکستانی کھلاڑی تھے۔
ورلڈ اوپن سکواش چیمپئن شپ مصر میں کھیلا جا رہا ہے۔
