ورلڈ کپ: بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 307 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 307 رنز کا ہدف دیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پونے میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ  کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر  306 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے توحید ہردوئی 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز اسکور کیے، کپتان نجم الحسن شنتو نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، محمود اللہ نے 32، مشفق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسم احمد نے 7 رنز بنائے۔

مہدی حسن دو رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے دو دو جب کہ مارکس اسٹوائنس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کا اس ورلڈ کپ میں یہ نواں یعنی آخری میچ ہے جب کہ آسٹریلیا کا بھی یہ نواں میچ ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔

آج کے میچ کا کوئی بھی نتیجہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے پر کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔

Back to top button