ورلڈ کپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا کاٹاکراکل ہوگا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ فائنل میچ کے لیے پِچ کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے۔
فائنل میچ کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی پِچ سِلو ہوگی۔فائنل آئی سی سی پِچ کنسلٹنٹ نے فائنل میچ کے لیے منتخب پِچ کی تیاری کا جائزہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم تمام میچز جیت کر فائنل میں پہنچی ہے۔
