وزارت اطلاعات میں پردے کے آگے شبلی فراز ہیں اور پیچھے باجوہ

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے، پردے کے آگے شبلی فراز ہیں اور پیچھے باجوہ۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے، ایسی زبردست ٹیم کبھی نہیں آئی، پردے کے آگے شبلی فراز ہیں اور پیچھے باجوہ (لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ)۔ نوازشریف کے بعداب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شوگر مافیا ہر پارٹی میں موجود ہے، یہ لوگ پارٹیوں کو چندہ دیتے ہیں، کوئی کابینہ ایسی نہیں دیکھی جس میں شوگر اور آٹے والے نہ ہوں لیکن عمران خان چینی آٹا مافیا کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں گے، تحقیقات کرنے والوں نے وقت مانگا تھا، ابھی تک آئی پی پی کا کمیشن نہیں بنا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے، ریلوے کو کورونا سے 5ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہورہا ہے لیکن کسی کو بھی ریلوے ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا۔ پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں مذاق ہو رہا ہے، سب سے برا حال شٹر والی دکانوں کا ہے،اصل مسئلہ سفید پوشوں کا ہے جنہیں عید کا سیزن لگانا ہے۔ کاروبار نہ کھولے تو بیروزگاری کا طوفان آ جائے گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ منظر عام پر آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہی ہے وہ ممکن نہیں، میرے موکل بتا رہے ہیں شہبازشریف کے ستارے گردش میں ہیں، شہبازشریف باہر جانے کیلئے جتن کر رہے ہیں، عید کے بعد نیب ٹارزن بننے جارہی ہے اور ٹارزن کی واپسی ہوگی۔ عید کے بعد کچھ لوگ اندر جا سکتے ہیں لیکن موکل نے ان کے نام نہیں بتائے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی کہ مجھے کیوں نکالا۔میرے موکل کہہ رہے ہیں عید کے بعد نیب ٹارزن بننے جا رہا ہے، عید کے بعد دونوں طرف سے قلندر اندر جا سکتے ہیں
ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس ٹھیک ہونے میں ابھی بہت وقت ہے جب کہ ن لیگ ن لیگ والے جو ترامیم مانگ رہے ہیں وہ نیب سے مذاق ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت سے کچھ پوچھتا ہوں نہ حکومت مجھے کچھ بتاتی ہے، میرا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں عمران خان سے ہے، وزیراعظم ہاؤس میں صرف وزیراعظم سے تعلق ہے۔
اپنی وزارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا ٹارگٹ ہے 5 سال میں 34 ارب روپے کا خسارہ ختم کرنا ہے، لیکن کورونا لاک ڈان کی وجہ سے خسارہ ختم نہیں ہو سکتا۔صدر مسلم لیگ ن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، شہباز شریف جتن کر رہے ہیں کہ انہیں باہر جانے دیا جائے۔آٹا چینی بحران سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جب سے سیاست میں ہوں ہر کابینہ میں شوگراور آٹے والے موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ دیں کہ اس نے آئی پی پی،چینی اور گندم چوروں کو نکیل ڈالی ہے، عمران خان کہیں نہیں جا رہا ، وہ 5 سال پورے کرے گا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، مذاق ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button