وزارت قانون وانصاف کا قلمدان سردارایازصادق سونپ دیا گیا

اعظم نذیر تارڑ کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا قلمدان دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کو وزارت قانون اور انصاف کا وزیر مقرر کردیا۔ وہ فوری طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔سردار ایاز صادق اقتصادی امور کے بھی وزیر ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اعظم تارڑ نے جونئیر ججز تعیناتی پر اختلاف کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔
