وزیراطلاعات عامر میر کی گلو کارغلام عباس کے مفت علاج کی ہدایت

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا معروف گلوکار غلام عباس کی بیماری کا نوٹس،مفت علاج اور مالی امداد کی ہدایت کردی۔

صوبائی وزیر ثقافت عامر میر کاکہنا تھا کہ  معروف غزل گائیک غلام عباس کی صحتیابی   کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ غلام عباس کو صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ فنِ موسیقی میں غلام عباس نے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ غلام عباس پاکستانی قوم کا عظیم اثاثہ ہیں۔

عامر میرکامزید کہنا تھا کہ پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار غلام عباس نے پاک فوج کیلئے لازوال گیت گائے۔

Back to top button