وزیراعظم سعودی ولی عہدکی دعوت پر48گھنٹوں میں ریاض روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کی دعوت پر48گھنٹوں کے اندرریاض کیلئےروانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات میں بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوگی۔

ایران امریکا کے اسلام آباد میں مذاکرات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب  انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے دورہ امریکا سے واپس آنے کی صورت میں وہ بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

Back to top button