وزیراعظم شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں کشیدگی پرتشویش کااظہار

وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیرمیں مظاہروں کے دوران کشیدہ صورتحال پر تشویش کااظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ بد قسمتی سے کچھ عناصر ایسی صورتحال میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے ہیں ۔بحث، استدلال اور پرامن احتجاج کسی بھی جمہوریت کا حسن ہیں۔حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی بالکل بھی اجازت نہیں دی جائے گی ۔وزیراعظم آذاد کشمیر سے صورتحال پر بات کی ہے ۔مسلم لیگ ن آذاد جموں و کشمیر کے تمام عہدیداران کو عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران سے بات کرنے کا ٹاسک دیا۔

شہبازشریف کاکہنا ہے کہ تمام اطراف پر صورتحال کے پر امن حل پر زور دیتا ہوں۔پر امید ہوں کہ مسلئہ جلد حل کر لیا جائے گا۔

Back to top button