شہبازشریف ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔

تہران پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان کا ایرانی حکام نے ایئرپورٹ پراستقبال کیا ۔

شہبازشریف کابینہ ارکان کے ہمراہ شہدا کے جسد خاکی کے سامنے احتراماً کھڑے رہے۔

شہبازشریف دورہ ایران کے دوران ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات کرکے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی  ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔

Back to top button