وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

 کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے، جس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران کوئٹہ کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے این۔25 اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ متعدد منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے

Back to top button