وزیراعظم شہباز شریف سے آصف زرداری کی لاہورمیں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سےپیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملاقات کی ہے.
پیپلزپارٹی کےشریک چیئر مین آصف علی زرداری اچانک وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیےماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج سینچر کو لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، احسن اقبال سمیت اہم رہنما موجود تھے جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسز رخسانہ، سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد اور لیاقت علی شامل تھے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ، ڈالر کی بڑھتی اڑان اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی نمبرنگ اور آئینی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئےبھی لائحہ عمل طے کیاجارہاہے، اجلاس میں حکمت عملی بنائی جا رہی ہے کہ کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کو کیسے مات دی جائے۔

Back to top button