وزیراعظم عمران خان اپنی وکٹ خود گرائیں گے

سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی وکٹ خود گرائیں گے. اپوزیشن اتحاد کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صاحب آپ کلین بولڈ نہیں ہوں، آپ کیچ آوٹ بھی نہیں ہوں گے، آپ رن آوٹ بھی نہیں ہوں گے بلکہ آپ ہٹ وکٹ ہوں گے، اپنی وکٹ خود ہی گرا لیں گے. میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ کہ اس ملک میں حکمرانوں اور مظلوموں کے لیے قانون مختلف ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی اسلام آباد میں جب ہمارے بچے اپنے طلباء کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہیں تو ان پر غداری کے مقدمات درج کیے جاتے ہیں.انہوں نے سندھ ہاوس حملے کے حوالے سے کہا کہ حکمران جماعت کے کارکنان اگر اس طرح کے واقعات میں ملوث ہوں تو ان پر صرف دفعہ 144 لگائی جاتی ہے اور وہ رہا بھی ہو جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اس ملک میں حکمرانوں کے لیے قانون اور ہیں اور اپوزیشن کے لیے اور.انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی کچھ دن وزیر اعظم کی صحبت میں گزارے ہیں، ان کو ایک مشورہ دینا چاہوں گا کہ آپ کسی اور طریقے سے آوٹ نہیں ہوں گے بلکہ اپنی وکٹ خود ہی گرائیں گے.
