وزیراعظم عمران خان ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی 5 عالمی شخصیات میں شامل

وزیراعظم عمران خان کومعروف جریدے ٹائم نےماحولیات کی ترجمانی کرنےوالی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کردیا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کےخلاف آوازاٹھانےپروزیراعظم عمران خان کی عالمی سطح پرپزیرائی ہورہی ہے۔ وہیں ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کوماحولیات کی ترجمانی کرنےوالی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتےہوئےان کی تصویرسرورق پرچھاپی ہے۔
وزیراعظم کوماحولیاتی تبدیلی کے خلاف بولنے پران کوجہاں ملک میں سراہاجاتا ہےوہیں دنیا میں بھی ان کےاس عزم کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ وزیراعظم کا کڑوڑوں درخت لگانےکی مہم اسی کاوش کی ایک جھلک ہے ۔
عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سےعالمی جریدے نےعمران خان کیساتھ جرمن چانسلراینگلا مرکل، مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس، یورپ کےمرکزی بینک کی صدرکرسٹین لیگارڈ اورایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویربھی شائع کیں۔ واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کوعالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گےاورماحولیاتی تبدیلی کے مسئلےکواجاگرکریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button