وزیراعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں ایبٹ آباد واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دے دیا۔وزیراعظم کا قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ‘پاکستان کی تاریخ میں شرمساری کے دو واقعات ہوئے ،امریکا نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا،اس واقعے کی وجہ سے دنیا بھر میں لعن طعن ہوئی،دوسری شرمندگی پاکستان میں ڈرون حملے تھے،ہمارا اتحادی پاکستان میں اسامہ کو مارتا بھی ہے اور ہم پرتنقید بھی کرتاہے’۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شرمساری کے 2 واقعات ہوئے، لیکن آج ہم کسی کی جنگ نہیں لڑ رہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں، 13مارچ سے میرے بیانات میں تضاددکھا دیں، دنیا میں ہماری واحد حکومت تھی جس میں کوئی کنفیوژن نہیں تھی، میرے بیانات دیکھ لیں کہیں کنفیوژن نہیں ہے، آج بھی وہی کہتا ہوں لاک ڈاؤن سے نقصان ہوگا، غریب طبقات کا کیا بنے گا؟انہوں نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کی صورتحال بہت مختلف تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی فاصلے کی مثال دی جاتی ہے، وہاں ویسے ہی سماجی فاصلہ ہے، لیکن پاکستان میں کچی آبادیاں، چھابڑی والے ہیں، ہم باقی ممالک سے مختلف ہیں۔ ہم نے ایک طرف لوگوں کو کورونا سے بچانا ہے اور دوسری طرف غربت سے بچانا ہے، جس طرح کا لاک ڈاؤن مودی نے کیا اس طرح کے لاک ڈاؤن کیلئے ہمارے اوپربڑا پریشر تھا۔ ہر ملک نے اپنی اسٹریٹجی بنائی ہوئی تھی۔ کسی ملک کو اندازہ نہیں تھا، میں کہنا چاہتا ہوں بار بار کہا جاتاہے کہ کنفیوژن تھی، لیکن اگر کسی حکومت میں کنفیوژن نہیں تھی، وہ ہماری حکومت تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 13مارچ کو جو کہا وہی آج کہہ رہا ہوں ہے، میرے بیانات دیکھ لیں کہیں تضاد نہیں، کہیں کنفیوژن نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button