وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دیدی

وزیراعظم نےقومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نےوزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو ایکنک کی سربراہی سے دور کر دیا۔ایکنک کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے۔نگران دور میں ڈاکٹر شمشاد اختر بطور وزیرخزانہ ایکنک کی سربراہ تھیں۔سابقہ اتحادی دور میں اسحاق ڈار بطور وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔

سابقہ اتحادی دورمیں مفتاح اسماعیل بھی بطور وزیر خزانہ ایکنک کے سربراہ تھے۔نوتشکیل 8 رکنی ایکنک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،وفاقی وزراء خزانہ محمد اورنگزیب اورمنصوبہ بندی احسن اقبال ایکنک ارکان کا حصہ ہیں۔

پنجاب سےصوبائی وزیرمریم اورنگزیب اورسندھ سےجام خان شورو ارکان میں شامل،خیبرپختونخواہ سے مشیرخزانہ مزمل اسلم ،بلوچستان سےصوبائی وزیرخزانہ شعیب نوشیروانی ایکنک کے رکن مقرر ہیں۔

Back to top button