وزیراعظم کا پارا چنار کا دورہ ملتوی ہو گیا

وزیراعظم عمران خان کا پارا چنار کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے. میڈیا ذرائع کے مطابق پارا چنار میں ہونے والا وزیر اعظم کا دورہ خراب موسمی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان کا آج پارا چنار میں جلسہ طے تھا تاہم موسم کی خراب صورت حال کے باعث وہ جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے جس کے بعد عوام کو جلسہ گاہ سے بغیر خطاب سنے ہی گھروں کی راہ لینا پڑی. اس حوالے سے حکمران جماعت کے رکن اسمبلی اقبال میاں کی نے بتایا کہ موسم خراب ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان پاراچنار نہ آ سکے۔ واضح رہے کہ اس وقت پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں موسم خراب ہے اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے.

Back to top button