وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں مستقل استثنیٰ مل گیا

منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی کیس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کر لیا اور شہباز شریف کو عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

Back to top button