وزیراعظم کی یو اے ای میں کاروباری برادری،سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

 وزیراعظم شہبازشریف کی  متحدہ عرب امارات  میں کاروباری برادری،سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے چئیرمین ابو ظہبی ایوانِ تجارت عبداللہ محمد المزروعی نے ملاقات کی۔پاکستان اور متحدہ امارات کے مابین تجارتی روابط بالخصوص اماراتی کاروباری برادری کے پاکستانی کاروباری برادری سے
تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو کی جارہی ہے ۔

ابوظہبی میں آئی ٹی کمپنیوں کے درمیان شراکت داری پر راؤنڈ ٹیبل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  یو اے ای کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے،  آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کےتمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز  شریف کا کہنا ہےکہ  یو اے ای   سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں،کشکول توڑ دیا ہے، اس کشکول سے ہم کہیں کے نہیں رہیں گے۔گزشتہ ڈھائی ماہ میں آئی ٹی کے شعبے کے لیے سود مند اقدامات کیے،کوشش ہےکہ پاکستان میں بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے مکمل ہو، یو اے ای کے ساتھ مل کر پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے،گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور  پر دیا،  شیخ محمد بن زائد کی طرف سےمعیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، آج کی نشست اس بات کی متقاضی ہے کہ  آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح اہداف حاصل کرنا ہے۔

Back to top button