وزیراعلیٰ مریم نواز کا چاند رات پر بازاروں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چاند رات پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے خاص طور پر خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کے سدباب کے لیے مارکیٹوں میں ویمن پولیس سکواڈ کے گشت کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی عوام کی حفاظت کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

مزید ہدایات کے تحت بازاروں اور مارکیٹوں میں نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں اور رات میں نائٹ وژن دوربین استعمال کی جائیں گی۔ اے ٹی ایم اور بینکوں کے اطراف سیکیورٹی بڑھائی جائے گی، جبکہ پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو وین اڈوں اور بس اسٹینڈز پر مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اس کے علاوہ بس اسٹینڈز اور مارکیٹوں میں سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ بس اور وین کی ونڈ سکرین پر مقررہ کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کے لیے سہولت اور تحفظ دونوں یقینی بنائے جا سکیں۔

Back to top button