وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےحمزہ شہبازکو امیدوار بنانے کا امکان

اپوزیشن کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو صوبے کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے، مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی سفارش کردی ہے، پارلیمانی پارٹی کو حمزہ شہباز کے علاوہ دوسرے نام کا بھی کہا گیا اور
پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ بھی متفقہ طور پر حمزہ شہباز کا نام تجویز کیا۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز پرویز الہٰی کے مقابلے میں مضبوط امیدوار ہیں اور پارلیمانی پارٹی کی سفارشات نواز شریف کو بھی دی گئیں جس کے بعد حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے۔
دوسری جانب گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی جگہ ق لیگ کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
