وزیرخارجہ کا ایران میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایران میں نو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ مشترکہ دشمنوں کی پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔
