ایس ای او کانفرنس : چین کے وزیرِ اعظم لی کی چیانک پاکستان پہنچ گئے
ایس ای او کانفرنس : چین کے وزیرِ اعظم لی کی چیانک پاکستان پہنچ گئے۔شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں چینی وزیرِ اعظم لی کی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے۔
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ وفد کے ہمراہ ایئرچائنا کے طیارے میں نور خان ایئر بیس پر اترے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ ان کا بھرپور استقبال کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا تھا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔