سوات میں جلسے سے خطاب پر وزیراعظم سمیت 5 وزرا کو جرمانہ

الیکشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم سمیت 5 دیگر وزرا پرعوامی جلسے سے خطاب کرنے پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن ہارون شنواری کے مطابق 16 مارچ کو الیکشن کمیشن کے انتباہ کے باوجود وادی سوات میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے پر سوات کے ضلعی مانیٹرنگ افسر نے وزیر اعظم عمران خان سمیت وفاقی و صوبائی وزرا پر جرمانہ عائد کیا۔
عمران خان کے ساتھ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید اور صوبائی وزرا ڈاکٹر امجد علی محب اللہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی جرمانہ کیا، الیکشن کمیشن کے منع کرنے باوجود بھی ریلی نکالی گئی تھی۔
قبل ازیں، حکومت الیکشن کمیشن کے نوٹس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر چکی ہے، دریں اثنا، مانسہرہ کے مانیٹرنگ افسر کی جانب سےوزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں 25 مارچ کو مانسہرہ جلسے سے خطاب کرنے سے منع کیا گیا ہے، علاوہ ازیں، وزیر اعظم نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوات کے ضلع مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب کیا۔
