وزیر اعظم نے گورنر کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرکو بھجوا دی

وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارصدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا صدر کو وزیر اعظم کی سمری موصول ہوگئی ہے، آئین کے تحت صدراگر نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں گورنرپنجاب خودہی فارغ ہوجائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کے لیے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی گورنر شپ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنےکا امکان ہے۔
ادھر گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہاغیر قانونی کابینہ سے کیسے حلف لے سکتاہوں، آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔

Back to top button