وزیر اعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے ۔
سلیمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔
خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے پاکستان پہنچنے پر اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کو ہدایت کی تھی انھیں پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد کی عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو عدالت کے سامنے 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
