وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئیں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج ایک روزہ دورے کے لیے کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزراء نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر بلوچستان سے ون ٹو ون ملاقات شیڈول ہے، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مریم نواز شریف حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کریں گی۔ دورے کے دوران وہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے بھی ملاقات کریں گی۔
مریم نواز شریف کابینہ کے اراکین کے ساتھ بلوچستان میں سیاسی اور انتظامی صورتحال پر بھی مشاورت کریں گی۔
