وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔
مریم نواز نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا اور ہدایت جاری کی کہ ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف۔ شہری مفت سفر کرسکیں گے۔
مریم نواز نےلاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈانٹر چینج کا بھی معائنہ کیا صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ نے وزیر اعلی مریم نواز کو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے اورجنوب سے آنے والی ٹریفک8 کلومیٹر طویل لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پر چند منٹ میں ائیر پورٹ پہنچ سکے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایس ایل تھری بننے سے شہر کی اندرونی روڈ پر رش کم ہوگا ایس ایل تھری لاہور میں ٹریفک منیجمنٹ کیلئے بہت اہم ہے ٹھوکر اور کینال روڈ پر بھی ٹریفک رش کم ہوگا مریم نواز نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ٹیم کی کاکردگی کو سراہا اس موقع پر سینیرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب ، ایم این اے افضل کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔
