وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سعید غنی نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور ان کے آج ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔سعیدغنی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی ذمہ دارایاں بہتر طور پر انجام دے سکیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو ٹوئٹ میں سعید غنی نے بتایا کہ ‘الحمدللّٰہ، آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق میں بلکل صحت مند ہوں اور جہاں سے کام چھوڑا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کروں گا۔’


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سعید غنی نے کہا کہ ‘میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ 10 روز میں میرے لیے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی’۔ان کی دعاؤں کی وجہ سے اللہ نے میرے لیے آسانی فرمائی اور کورونا وائرس سے میری جان چھڑائی۔’سعید غنی نے عزم کا اظہار کیا کہ جیسے پہلے عوام کی خدمت کی کوشش کرتا رہا ہوں آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔
خیال رہے کہ 23 مار چ کو اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور اس کے بعد سے وہ گھر پر ہی آئسولیشن پر تھے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے’.انہوں نے مزید کہا کہ تاحال جو علامات (Symptoms) اس وائرس کی بتائی جاتی ہیں ان میں سے انہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا اور وہ خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ‘اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئیسولیشن (isolation) میں رہ کر ادا کررہا ہوں اور شہری بھی گھروں پر رہیں’۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ میں نے ایک اورٹیسٹ بھی کروایا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کر رہا ہوں لیکن احتیاطی طور پر میں نے خود کو مکمل آئسولیشن میں ڈال دیا ہے۔میں گھر پر رہ کر اپنی تمام ذمہ داری ادا کر رہا ہوں۔سعید غنی نے گزشتہ دنوں میں خود سے ملنے والے تمام افراد کو بھی کہا کہ وہ اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیں کیونکہ جس طرح مجھے کسی سے وائرس لگا ہے ممکن ہوسکتا ہے کہ مجھ سے بھی کسی اورکو منتقل ہوا ہو۔ان افراد میں سے کسی کو بھی کرونا وائرس کے علامات محسوس ہو تو اپنا ٹیسٹ کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button