وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم دوسری بار کرونا کا شکار

پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم دوسری مرتبہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ گئی ہے ، جس کے بعد صوبائی وزیر نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو معطل کردیا ہے۔
صوبائی وزیر نے عوام سے اپنی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کر دی، انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ۔
تاہم پنجاب کے وزیر صنعت میاں اسلم اقبال گزشتہ برس بھی کرونا کا شکار ہو گئے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ نے کرونا ٹیسٹ کرایا تو ان میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی۔

Back to top button