وسیم اکرم کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

آسٹریلیا میں خود کو قرنطینہ کرنے والے سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے مونچھیں رکھنے پر بیوی کی تنقید کے بعد نیا روپ دھار کر مداحوں کو حیران کر دیا ۔
No excuses. If I can you can . #QuarantineLife pic.twitter.com/xa74gGHfEz
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 28, 2021
اپنے دور کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم اپنی اہلیہ سے ملنے آسٹریلیا گئے ہیں لیکن اس سے قبل انھیں ہوٹل میں کم از کم دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہوگا جو انھیں اپنی زندگی کے سب سے بور ترین دن لگ رہے ہیں۔
قرنطینہ کے دوران وسیم اکرم کی مونچھیں نکل آئیں جس کی تصویر اسٹار کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی تو مداح نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ان کی آسٹریلوی بیگم کو مونچھیں بالکل نہ بھائیں اور سوشل میڈیا پر بیان داغ دیا کہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر مت آنا۔
Me after 12 days in quarantine 😂😂😂 and I finally found my razor 🪒 happy now ? #QuarantineLife pic.twitter.com/uISKfE26Wi
— Wasim Akram (@wasimakramlive) August 31, 2021
وسیم اکرم نے تابعدار شوہر کا ثبوت دیتے ہوئے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں اُن کی مونچھیں غائب ہیں۔ وسیم اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار ریزر مل ہی گیا۔ لیکن بات صرف اتنی ہی نہیں تھی۔ وسیم اکرم تصویر میں سامنے سے آدھے گنجے بھی نظر آرہے ہیں اور بچے کچھے بال سفید ہوگئے ہیں۔
سابق کپتان نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ ایک اور تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ آدھے گنجے ہیں اور ان کے مونچھیں داڑھی بھی ہیں اور وہ سفید بالوں کی وجہ سے بوڑھے نظر آرہے ہیں۔دراصل سابق کپتان نے قرنطینہ کے دوران خود کو مصروف رکھنے کے لیے شغل ڈھونڈ لیا ہے اس لیے وہ ایک ایک دن گن کر گزار رہے ہیں اور ہر دن ایک نیا روپ دھار لیتے ہیں۔
