لانگ مارچ :وفاقی حکومت نے ریڈ زون کوزیرو پوائنٹ تک توسیع دیدی

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے سلسلے میں ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی۔

توسیعی منصوبے کے تحت فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام اور ففتھ ایونیو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون کا حصہ قرار دیے گئے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جبکہ توسیع شدہ علاقے میں بھِی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ٹویٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں ریڈ رون کی توسیع کر رہی ہے۔

Back to top button