وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈز کی رقم مانگ لی

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سےدیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کی رقم مانگ لی۔

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمزفنڈز سےمتعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کررہا ہے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نےکہا کہ ہم نےایک متفرق درخواست دائر کی ہے، ڈیمز فنڈز کےپیسے وفاق اور واپڈا کو دیےجائیں، سپریم کورٹ کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک نےاکاؤنٹ کھولاتھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاکہ ڈیمز فنڈز میں کتنےپیسے ہیں؟واپڈا کےوکیل سعد رسول نے عدالت کو بتایاکہ تقریباً 20 ارب روپے ڈیمز فنڈز میں موجود ہیں۔

پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کی گرفتاری کے معاملہ : سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت چار سکیورٹی اہلکار معطل

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ یہ کیس شروع کیسےہوا؟وکیل سعد رسول نے کہاکہ سپریم کورٹ نے واپڈا کےزیرسماعت مقدمات کےدوران 2018ء میں ازخود نوٹس لیاتھا، سپریم کورٹ کےڈیمز فنڈز عمل درآمد بینچ نے 17 سماعتیں کیں۔

چیف جسٹس نےکہا کہ واپڈا کےاور بھی کئی منصوبے ہوں گے،کیا سپریم کورٹ واپڈا کےہر منصوبے کی نگرانی کرتی ہے؟واپڈا کےوکیل نےکہا کہ ڈیمز کی تعمیر کےمعاملے پر پرائیویٹ فریقین کےدرمیان بھی تنازعات تھے، سپریم کورٹ نےپرائیویٹ فریقین کےتنازعات متعلقہ عدالتوں کےبجائے اپنے پاس سماعت کےلیے مقررکیے،ہماری استدعا ہے کہ پرائیویٹ فریقین کےتنازعات متعلقہ عدالتی فورمز پر ہی چلائےجانے چاہئیں۔

Back to top button