وفاقی حکومت کے اخراجات 6ہزار710ارب تک پہنچ گئے

وفاقی حکومت کے اخراجات 58 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ہزار 710 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

وزارت خزانہ کی رپورٹکے مطابق  حکومت نے مالیاتی خسارے کو ملکی ذرائع سے پورا کرنے کے لئے تقریبا 77 فیصد قرض لیا‘رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سود کے اخراجات تقریبا 4اعشاریہ2 کھرب روپے رہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سود کے اخراجات تقریبا 4اعشاریہ2 کھرب روپے رہے جس میں سے ملکی قرضوں پر سود 88 فیصد تھا رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بڑھتے ہوئے مارک اپ ادائیگیوں کی وجہ سے وفاقی حکومت کے اخراجات 58 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ہزار 710 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ گزشہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 4 ہزار 247 ارب روپے تھے۔

.

Back to top button