وفاقی کابینہ میں 3مزید وزرااور1 وزیرمملکت شامل کرنیکا فیصلہ

وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئےتین مزید وزرا اورایک وزیرمملکت کوشامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب کل 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی.
چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین، بی این پی مینگل کے آغاحسن بلوچ ، ن لیگ کے میاں جاوید لطیف وفاقی وزرا اور بی این پی کے محمدہاشم نوتیزئی وزیر مملکت کے طورپر حلف اٹھائیں گے جبکہ آغاحسن بلوچ وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی کاقلمدان سنبھالیں گے.
یاد رہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ چوہدری سالک حسین کوکونسی وزارت دی جائے گی۔ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چوہدری سالک کو کابینہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نئی وفاقی کابینہ سے حلف لے چکے ہیں،جس میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں.
