وفاق سندھ حکومت کیخلاف سازشوں سے باز آ جائے

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے فواد چوہدری نوکری پکی کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، فواد چوہدری این ایف سی کے تحت دیےگئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے، یہ سندھ اسمبلی کا حق ہےکہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، یہ حساب سندھ حکومت اسمبلی میں دیتی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہہ رہے تھے، وہ خود پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ارسا کو یرغمال بنا رکھا ہے، فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں۔
پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ملک کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو۔
وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مُرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چینخیں نکلوا دی ہیں، اور یہ نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کے سہارے کھڑی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے ملک اور جمہوریت کے لئے اپنی قیادت کی قربانیاں دیں، فواد چوہدری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف بات کرکے آپ کی نوکری پکی نہیں ہونی، ان کو لوٹائے اعظم کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انہوں نے ملک کی کوئی پارٹی نہیں چھوڑی جس کی کرائے کی ترجمانی نہ کی ہو۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ کے لئے سلیکٹیڈ حکومت کی منافقانہ اور غیر منصفانہ پالیسیاں یہاں کی عوام اچھی طرح جانتے ہیں، سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں وفاق اور پنجاب نے روکا، بدین، ٹھٹھہ، عمر کوٹ، جامشورو، گھارو اور دیگر علاقوں کی زمینیں آپ نے بنجر کیں، لاکھوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں آپکی نااہل حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھائی گئیں، نفرت کی سیاست کرکے شیرو بریگیڈ ملکی عوام کو تقسیم کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری زرداری فیملی کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش اور نوکری پکی کر رہے ہیں، فواد چوہدری سندھ حکومت سے این ایف سی کے تحت دیئے گئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے، یہ حق صرف سندھ اسمبلی کو ہے کہ وہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، اور ان کی صلاحتیوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے، وفاق ان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہہ رہے تھے، فواد چودھری پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف سازشیں کرتے رہتے ہیں، فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں اور وفاقی حکومت نے جو غیرقانونی فنڈز اپنے سندھ کے ایم پی ایز کو دیئے ہیں ان کا حساب دیں، وفاق اب براہ راست اپنے ایم پی ایز کے ذریعے یونین کونسل میں کام کروا کر کرپشن کر رہی ہے، اس کرپشن کا حساب سے وفاقی حکومت کو دینا ہوگا۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب نے غیرقانونی طور پر چشمہ جہلم کینال کھول کر سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالا، فواد چوہدری چشمہ جہلم کینال کھولنے کا جواب دیں، پانی کی نگرانی کرنا اور منصفانہ تقسیم کرنا ارسا کا کام ہے لیکن وفاقی حکومت نے ارسا کو یرغمال بنا رکھا ہے، وفاقی حکومت ارسا کو کام کرنے دے اور ان کے معاملات میں ٹانگ اڑانا بند کرے۔
