وہ شوبز فنکار جنہوں نے لاوارث بچے گود لے کر پالے

بچوں کو ہر گھر کی رونق سمجھا جاتا ہے جن کی اچھی تعلیم و تربیت کرنا اور انھیں زندگی میں کامیاب دیکھنا والدین کا مقصد حیات ہوتا یے۔ اپنے بچوں کی کامیابی کے لیے تو سبھی والدین سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں لیکن شوبز انڈسٹری میں کئی ایسے ستارے موجود ہیں جنہوں نے اپنی مصروف زندگی کے باوجود نہ صرف بچوں کو گود لیا بلکہ انھیں بے لوث محبت سے بھی نوازا اوران کی پرورش اپنے حقیقی بچوں کی طرح کی۔
Hadiqa Kiani PMJ15آزاد کشمیر میں 2005 کا خوفناک زلزلہ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی زندگی میں ایک بہت بڑی تبدیلی لیکر آیا۔ انہوں نے اس زلزلے سے متاثرہ ایک ایسے بچے کو گود لیا جس کا پورا خاندان اس سانحے کی نذر ہوگیا تھا۔۔۔یہ فیصلہ کوئی آسان نہیں تھا۔۔۔ایک ننھے بچے کی اپنے گھر میں ہرورش کی ذمہ داری لینا کوئی آسان فیصلہ نہیں ہوتا۔ لیکن حدیقہ نے دل سے یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے بچے کو گود لینے کے بعد اسکا نام علی رکھا۔۔۔آج وہ بچہ پندرہ برس کا ہے اور حدیقہ کیانی کی زندگی صرف اسی کے گرد گھومتی ہے۔۔۔ علی کی پرورش انہوں نے سگی ماں سے بھی بڑھ کر کی ہے اور اس کی خاطر کئی راتیں انھوں نے جاگتے ہوئے گزاریں لیکن ہمت نہ ہاری۔ کسی نے سچ کہا ہے کہ پالے کی محبت کسی بھی دوسری محبت سے کہیں زیادہ مضبوط اور گہری ہوتی ہے-
Sushmita Sen 1بالی وڈ انڈسٹری پر راج کرتی سشمیتا سین اپنی منفرد شخصیت کی وجہ سے لوگوں میں خاصی مقبول ہیں۔۔۔مس یونیورس کا اعزاز پانے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں راج کرنے کا اعزاز بھی ان کے حصے میں آیا لیکن دو لے پالک لڑکیوں کی النی بیٹیوں کی طرح پرورش کرنے پر شسمیتا کو ہمیشہ سراہا جاتا یے۔ سشمیتا سین نے پہلے ایک بیٹی کو گود لیا اور اس کے بعد جب وہ تھوڑی بڑی ہوئی تو سشمیتا اس کے لئے ایک بہن بھی لے آئیں۔۔۔وہ ان کی پرورش ایسے کرتی ہیں جیسے وہ شہزادیاں ہوں۔۔۔سشمیتا ملک میں ہوں یا بیروں ملک اپنی لے پالک بیٹیوں کی ہر خواہش کا بھرپور خیال کرتی ہیں۔
Salman Khan Arpitaبالی ووڈ سٹار سلمان خان کے والد نے اپنے چار بچوں کے بعد ایک ہندو بچی کو گود لیا اور اس کی پرورش کی۔۔۔سلمان خان، ارباز خان ، سہیل خان اور الویرا کے بعد ارپتا کی انٹری نے گھر والوں کو ایک نئی خوشی دی۔۔۔ ارپتا کو بڑے ہی لاڈ پیار سے پالا گیا کیونکہ وہ ایک ہندو گھرانے سے تعلق رکھتی تھی اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ اس کے مذہب پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہ ہو۔۔ ارپتا کی شادی بھی ایک ہندو گھرانے میں ہندو رسم و رواج سے ہوئی اور سلمان خان نے دل کھول کر اس شادی پر خرچ کیا کیونکہ سلمان ارپتا سے سگی بہنوں نہیں بلکہ اہنے بچوں کی طرح محبت کرتے ہیں۔
Capture 89کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی ایک بچی کو گود لینے کا فیصلہ بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے تنہا نہیں کیا تھا۔ اس فیصلے میں ان کی بیگم یوگتا بھی ان کے ساتھ شامل تھیں۔۔۔تین بچوں کے باپ متھن نے جب اس بچی کے بارے میں سنا تو فورا ہی اس کو گود لینے ویسٹ بنگال پہنچ گئے۔راتوں رات ساری کارروائی مکمل کی اور پوری رات اس بچی کو بانہوں میں لینے کے لئے کھڑے رہے۔۔۔جب وہ گود میں آئی تو اس کا نام ڈیشانی رکھا اور اس کی ایسی پرورش کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ یہ لے پالک بیٹی آج متھن کی آنکھوں کا تارا ہے ۔۔ ڈیشانی کو بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق تھا تو متھن نے بچی کو نیویارک فلم اکیڈمی پڑھنے بھیجا۔۔۔ متھن چکر ورتی کا سارا گھر اس بچی سے دیوانوں کی طرح محبت کرتا ہے جسے اس کے اپنے گھر والوں نے کچرا سمجھ کر ڈسٹ بن میں پھینک دیا تھا۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button