وہ نوکریاں جن میں موت 100 فیصد یقینی ہوتی ہے

برھتی مہنگائی کے اس دور میں ضروریات زندگی کے حصول میں پیسے کا انتہائی اہم کردار ادا ہے ، انسان پیسہ حاص کرنے کے لیے کئی طرح کی ملازمتیں اور کاروبار کرتا ہے لیکن بعض لوگ توایسی ملازمتیں اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جن میں ان کی موت سو فیصد یقینی ہوتی ہے۔
ایسی ہی ایک جان کیوا ملازمت ونڈ ٹربائن کلائمبر کی ہے جوکہ ونڈ ٹربائن میں ہونے والی کسی بھی تکنیکی خرابی کو درست کرتا ہے ، ان ونڈ ٹربائن کی اونچائی 400 میٹر سے زائد ہوتی ہے ، جان خطرے میں ڈال کر فرائض انجام دینے پر ان ملازمین کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ دی جاتی ہے ، تکنیکی خرابی درست کرنے کے دوران تھوڑی سی لاپرواہی ان کو دنیا سے کوچ کروا دیتی ہے۔
فائر فائٹرز تربیت یافتہ امدادی کارکن ہوتے ہیں لیکن ان کی زندگی اس وقت انتہائی خطرے میں ہوتی ہیں جب یہ عمارات میں لگنے والی آگ یا ان کے گر جانے کی صورت میں اندر پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں – یہ لوگ ایسے وقت میں بغیر اپنی جان کی پرواہ کیے بچوں اور عورتوں کو بچانے کے لیے جلتی آگ میں کود جاتے ہیں-
اسی طرح آپ اکثر کان کنی سے متعلقہ حادثوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں ستنے رہتے ہیں۔ لہذا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنا خطرناک ترین کام ہے- کان کن اپنے کام کے دوران مسلسل
سانس کے ذریعے گرد اپنے پھیپھڑوں میں لے جاتے رہتے ہیں جو کہ پھیپھڑوں میں سوزش کا باعث بنتی ہے- اس کے علاوہ کانوں کے بیٹھ جانے کی صورت میں مبھی اکثریت موت کا شکار ہوجاتی ہے۔
اسی طرح باڈی گارڈ کی ملازمت دنیا کی مشکل ترین ملازمتوں میں سے ایک ہے جس میں ہر وقت جان جانے کا خطرہ رہتا ہے ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات رقم کے عوض حاصل کرتے ہیں اور آپ سوچ سکتے ہیں کہ کتنا مشکل ہے رقوم کے عوض اپنی جان ہتھیلی پر رکھنا ،گارڈز پرائیوٹ بھی ہوتے ہیں اور سرکاری بھی جو مختلف شخصیات کی حفاظت کے لیے مقرر کیے جاتے ہیں ، عام طور پر ان کی خدمات سیاسی شخصیات یا امیر ترین افراد حاصل کرتے ہیں ، ان افراد کو قتل ، اغواﺀ ، ہراساں ، اپنے گھر میں چوری یا پھر خفیہ معلومات کی چوری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ٹی وی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز کلائمبرز کی ملازمت کو بھی انتہائی پر خطر تسلیم کیا جاتا ہے ، آسمان کو چھوتے یہ بلندو بالا ٹاور دیکھنے میں ہی خوف کی علامت معلوم ہوتے ہیں اور ان کو عبور کرتے ہوئے موت سے کھیلنا واقعہ ہی ہر آدمی کے بس کی بات نہیں لیکن اسی بہادری کے عوض ان کلائیمبرز کو اچھا معاوضہ دیا جاتا ہے۔
دنیا میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ بلندو بالا عمارتیں اور پلوں کی تعمیر جاری و ساری ہے لیکن ان پلوں اور بلند وبالا عمارتوں کو رنگ و روغن کرنے کے لیے بھی ماہر کاریگروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں جو اپنی جان کو ہتھیلی پر لیے یہ خدمات انجام دیتے ہیں۔
دنیا عالم پر طرح طرح کی اقوام بستی ہیں جن کے عقائد بھی عجیب و غریب روایات کے حامل ہوتے ہیں جیسا کہ تائیوان اور سسلی کے کئی فرقوں میں یہ بات ملتی ہے کہ کسی انسان کے مرنے پر جتنے زیادہ لوگ سوگ منائیں گے اتنا ہی مرنے والے کی روح کو سکون ملے گا گویا اس مقصد کے لیے ہر فوتگی پر سینکڑوں لوگوں کو پیسوں کے عوض مدعو کیا جاتا ہے جوکہ مرنے والے کے لیے سوگ کی اداکاری کرتے ہیں اور بھاری معاوضہ وصول کر کے مرنے والے کو بھلا دیتے ہیں۔کئی ممالک میں اس مقصد کیلئے باقائدہ ملازمتیں متعارف کروائی جا رہی ہیں جن میں کولمبیا اور افریقی ممالک سرفہرست ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button