ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان، عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی ، فہیم اشرف اور فوادعالم شامل ہیں۔

 

دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، یاسر شاہ ،عمران بٹ، نسیم شاہ،ساجد خان، سرفراز احمد،سعود شکیل،،شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

ٹیم سیلکشن پر بابراعظم نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد حارث اور نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامید ہیں کہ قومی ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی بچز پر باؤنس ہوتا ہے جو بولرز کے لیے مددگار مگر بیٹس مینوں کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے۔

Back to top button