ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں تاریخی فتح

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کینگروز کو 8 رنز سے ہرایا، ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کی تھی۔
آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں یہ میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا جب کہ 207 رنز بناکر پوری ٹیم کو ویسٹ انڈین بولرز نے آؤٹ کلاس کردیا۔ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔

Back to top button