ویمنز ایشیا کپ : پاکستان نےبھارت کو 13 رنز سے شکست دیدی

ویمنز ٹی20 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کو 13 رنز سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے گروپ میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے، ندا ڈار نے 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

تاہم دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بسمہ معروف نے 32، منیبہ علی 17، سدرا امین 12، عالیہ ریاض 7 جبکہ عائشہ نسیم 9 رنز بناسکیں تھی۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے 3، پوجا 2 اور رینوکا سنگھ ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

بھارتی ٹیم ہدف کے تعقاب میں 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 124 رنز بناسکی تھی، ابتداء میں بھارتی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم پاکستانی بالرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں لیں جس کے باعث میچ میں کامیابی یقینی ہوئی۔

قومی ٹیم کی بولرز کی جانب سے ناشرہ سندھو نے 3، ندا ڈار اور سادیہ اقبال نے 2، 2 جبکہ ایمن انور اور توبہ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button