ویمن ورلڈ کپ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

نیوزی لینڈ میں جاری ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کالی آندھی کو شکست سے دوچار کر دیا، قومی ٹیم کی فتح میں ندا ڈار نے خصوصی کردار ادا کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.5 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے تھے، منیبہ علی نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بسمہ معروف نے 20 اور عمیمہ سہیل نے 22 رنز اسکور کیے۔
جواب میں پاکستان کی ندا ڈار نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز بنا سکی، قومی ٹیم نے میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے جیت لیا، ندا ڈار شاندار کارکردگی پر بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Back to top button