ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیخلاف سخت اقدامات پر غور

وفاقی حکومت نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے خلاف سخت اقدامات پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بھی چیک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے دفاتر اور ریسٹورینٹس میں داخلوں پر پابندی کی تجویز ہے جب کہ ایسے افراد کی موبائل سمز بھی بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کےلیے یہ تجاویز وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں زیر غور آئیں گی جس میں وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

Back to top button